وزیر اعظم عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہروں کے مابین صفائی اور ماحول کی بہتری کے لئے مقابلہ کی تقریب تقسیم ایوارڈز میں آج مہمان خصوصی ہوں گے

114

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے شہروں کے مابین صفائی اور ماحول کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے مقابلہ کی تقریب تقسیم ایوارڈز میں آج مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 25 نومبر 2019کو کلین گرین پاکستان موومنٹ (سی جی پی آئی) کا آغازکیا تھا جس کامقصد شہروں کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب او ر ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مقابلہ کی فضا پیداکرنا تھا تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کی سہولیات اور خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ مقابلہ پنجاب او ر خیبرپختونخوا کے 19 شہروں کے مابین ہے ۔ وزیر اعظم مقابلے میں سرفہرست رہنے والے شہروں کو حوصلہ افزائی ایوارڈز دیں گے۔