اسلام آباد۔ 30 جنوری(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے دولت کی پیداوار اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اجلاس کی صدارت …
وفاقی حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 30 جنوری(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے دولت کی پیداوار اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود، سیکرٹری ٹیکسٹائل افتخار بابر و دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل سیکٹر خصوصا لاہور گارمنٹس سٹی، کراچی گارمنٹس سٹی پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ وغیرہ سے متعلقہ مختلف ایشوز پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو سیکرٹری ٹیکسٹائل کی جانب سے آئندہ پانچ سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے مجوزہ پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو مقامی و بیرون ملک مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔








