وزیر اعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے اس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا بیان

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے اس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے واضح موقف نے بیشتر مسلم ممالک کی خارجہ پالسی کی سمت متعین کر دی ہے۔ملک …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے اس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے واضح موقف نے بیشتر مسلم ممالک کی خارجہ پالسی کی سمت متعین کر دی ہے۔ملک کی خارجہ پالیسی کی تمام مسلم امہ میں پیروی کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔