وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویثرن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا،سردار عثمان بزدار

وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویثرن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا،سردار عثمان بزدار دیہات اورکم ترقی یافتہ شہروں میں مقیم خواتین کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے پر زوردیا جائیگا،رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردارسے گفتگو لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویثرن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا۔ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمیر کی …

وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویثرن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا،سردار عثمان بزدار
دیہات اورکم ترقی یافتہ شہروں میں مقیم خواتین کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے پر زوردیا جائیگا،رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردارسے گفتگو

لاہور۔یکم ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویثرن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا۔ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں خواتین کو بھی اپنا بھر کردارادا کرناہے۔تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے گی اور پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔خصوصاً دیہات اورکم ترقی یافتہ شہروں میں مقیم خواتین کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے پر زوردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح کردہ پالیسیاں خوشحال پاکستان کی ضامن ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ کر کے شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو اپنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی۔