اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم وفاقی وزیر سردر علی محمد مہر کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کو ٹیلیفون کیا اور سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سردار علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔