اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔