اسلام آباد ۔ 25اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اور ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت پاکستان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اور ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت پاکستان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے، یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، رپورٹ کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کی بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان 136 سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔








