آسٹریلیا کے شمالے علاقے میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے
آسٹریلیا میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک،5 زخمی

مزید خبریں
کینبرا۔6اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شمالے علاقے میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ شنہوا نے آسٹریلوی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز شمالی علاقے کے دارالحکومت ڈارون سے تقریباً 115 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ماؤنٹ بنڈی ٹریننگ ایریا میں پیش آیا جس میں ایک فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ دفاع نے حادثے کی نوعیت یا وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔ شمالی علاقے کی وزیرِ اعلیٰ لیا فِنوشیارو نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ زخمی فوجیوں میں سے دو کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 7:30 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ دیگر تین کو تقریباً دو گھنٹے بعد طیارے کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔شمالی علاقے کے پولیس کمشنر مارٹن ڈول نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں تربیتی علاقے میں تعینات کی گئی ہیں تاکہ محکمہ دفاع کی جانب سے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی جا سکے۔ شمالی علاقے کی حکومت کے مطابق ماؤنٹ بنڈی ٹریننگ ایریا تقریباً 10,000 ہیکٹر پر محیط ہے اور اسے آسٹریلوی فوج اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج کی جانب سے لائیو فائر تربیت کے لیے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔







