عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے روس کے ارکتسک ریجن میں نامعلوم وجہ کے نمونیا کے ایک کیس کے سامنے آنے کے بعد عوامی صحت کو لاحق خطرے کو کم قرار دیا ہے
روس میں نامعلوم نوعیت کے نمونیا کے کیس پر عوامی صحت کا خطرہ کم ہے، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
جنیوا ۔6اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے روس کے ارکتسک ریجن میں نامعلوم وجہ کے نمونیا کے ایک کیس کے سامنے آنے کے بعد عوامی صحت کو لاحق خطرے کو کم قرار دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈمایئر نے تاس کو بتایا کہ یہ کیس سائبیریا اور مشرق بعید کے ارکتسک انسداد طاعون تحقیقی ادارے کی ایک ملازمہ میں سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب غیر سرکاری معلومات کی بنیاد پر عام آبادی کے لیے عوامی صحت کا خطرہ کم دکھائی دیتا ہے۔ مریضہ کے تمام رابطوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور بیماری کی علامات کے لیے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، تاہم اب تک کسی میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔روس کے صحت و صارفین کے حقوق کے نگران ادارے روس پوٹری بینادزور نے بھی کہا ہے کہ ارکتسک ریجن میں حفظانِ صحت اور وبائی صورتحال مستحکم ہے۔ ادارے کے مطابق مریضہ سے رابطے میں رہنے والے افراد کے لیے احتیاطی اقدامات اور طبی نگرانی کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے ارکتسک ریجن میں طاعون یا کسی دوسری بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں پر کہا کہ عوام کو افواہوں کے بجائے روس پوٹری بینادزور کے جائزوں اور معلومات پر اعتماد کرنا چاہیے۔







