اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی اور پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتیںپریشان ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہترین طبی سہولیتں فراہم کیں حالانکہ ان پر …
وزیر اعظم عمران خان کا کسی بھی جماعت سے سیاسی انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے محمد ندیم قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی اور پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتیںپریشان ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بہترین طبی سہولیتں فراہم کیں حالانکہ ان پر قومی خزانے لوٹنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں میاں نواز شریف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کسی بھی جماعت سے سیاسی انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ انہوں نے متعلقہ وزیر صحت کو بیمار سابق وزیر اعظم کا مناسب خیال رکھنے کا حکم بھی دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے اپوزیشن رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ الزام تراشی بند کریں اورعوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔








