وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں عمائدین ،ریٹائرڈ ججز،وکلاءاور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے خطاب

کوئٹہ ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،کرپشن کی وجہ سے آج پاکستان 28ہزار ارب روپے کا مقروض ہے،بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے،ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی۔وہ ہفتہ کو کوئٹہ میں عمائدین ،ریٹائرڈ ججز،وکلاءاور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی …

کوئٹہ ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،کرپشن کی وجہ سے آج پاکستان 28ہزار ارب روپے کا مقروض ہے،بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے،ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی۔وہ ہفتہ کو کوئٹہ میں عمائدین ،ریٹائرڈ ججز،وکلاءاور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ سیاسدانوں نے بھی صوبے کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔سیاسی جماعتیں صرف الیکشن کیلئے بلوچستان کا رخ کرتی ہیں۔ بلوچستان میں انسانی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلی بلوچستان کی ہر ممکن مدد کرینگے۔18ویں ترمیم کے بعد جتنا پیسہ صوبے کو ملا اگر یہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوتا تو آج بلوچستان کے عوام کے حالات بہتر ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے عوام کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے اور ہم بلوچستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے۔بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کے پی میں بلدیاتی نظام کی وجہ سے عوام کے حالات بدل چکے ہے۔