وزیر اعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس دوران ممتاز تاجراور کاروباری شخصیات وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات اور سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس دوران ممتاز تاجراور کاروباری شخصیات وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات اور سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی وزیر اعظم کی مصروفیات میں شامل ہیں۔

مزید خبریں