وزیر اعظم عمران خان کی تمام متعلقہ حکام کوپاکستان سیٹیزن پورٹل پر درج شکایات کے ازالے کے لیے مخصوص طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل (پی سی پی) پر درج کرائی گئی شکایات کے ازالے کے لیے مخصوص طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وفاقی و صوبائی محکموں سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہان پی سی پی پر درج کوئی بھی شکایت مخصوصی طریقہ کار اختیار کیے بغیر ڈراپ نہ کریں اور …

اسلام آباد ۔ 12اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل (پی سی پی) پر درج کرائی گئی شکایات کے ازالے کے لیے مخصوص طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وفاقی و صوبائی محکموں سمیت تمام سرکاری اداروں کے سربراہان پی سی پی پر درج کوئی بھی شکایت مخصوصی طریقہ کار اختیار کیے بغیر ڈراپ نہ کریں اور کسی بھی شکایت کو پی سی پی سے ہٹانے کے لیے مجاز حکام کی منظوری ضروری ہے ۔ ہفتے کو وزیر اعظم کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی افسر یا اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی یا کسی محکمے کا ترجمان شکایت کے حل یا اس کو پی سی پی سے نکالنے کا مجاز نہیں ہوگا جب تک متعلقہ مجاز حکام سے اس کی منظوری نہ لی جائے،انھوں نے سیٹیزن پورٹل سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تاکہ پورٹل کی کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جاسکے ۔ سیٹیزن پورٹل پر کی جانے والے شکایات کے بارے میں یہ بات علم میںآئی تھی کہ شکایات کے ازالے یا ان کو پورٹل سے نکالنے کے حوالے سے بعض چھوٹے درجے کے اہلکار ہدایات دیتے ہیں جو نامناسب ہے اس لیے وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ شکایت کی ازالے یا اس کو پورٹل سے نکالنے کیلئے مخصوص طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صرف مجاز اتھارٹی ہی اس حوالے سے احکامات جاری کر سکتی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر اعلیٰ حکام کی جانب سے ادارے کے کسی اہلکار کو سیٹیزن پورٹل کے بارے میں بااختیار بنایا گیا ہو تو وہ اس طرح کے احکامات جاری کرسکتا ہے ۔وزیر اعظم آفس کو غیر مجاز اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کی شکایات کو بغیر حل کیے نمٹانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل سے شکایات کے ازالے کے متعلق ہدایات جاری کی ہیں ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کوئی کوتاہی قبول نہیں ہے اور شہریوں کی شکایات کے حل یا ختم کرنے کا فیصلہ صرف مجاز افسر ہی کرے گا اور شہری کی شکایت سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہوگا،غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غلط تصور ہوگی۔