وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو دورہ چین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ٹھوس منصو بوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنیدپر بریفنگ دی گئی۔