وزیر اعظم عمران خان کی سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ ریزاٹ اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل قائم کرنے والوں کے لئے حکومت کی جانب سے سہولیات پرمبنی تجاویز پیش کی کرنے کی ہدایت

92
وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ ریزاٹ اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل قائم کرنے والوں کے لئے حکومت کی جانب سے سہولیات بشمول ٹیکس میں چھوٹ پر مبنی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ ان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا سکے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیرصدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے اور سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے جہلم اور اس کے اطراف میں واقع ریسٹ ہاؤسز و دیگر تاریخی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان عمارات کی بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو بروئے کار لایا جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیاحت کے حوالے سے زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں بے تحاشا مواقع موجود ہیں جنہیں بروۓ ئےکار لانےکی ضرورت ہے ، سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین،

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان و دیگر صوبائی حکام بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں چار سیاحتی مقامات کے لئے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورمینجمنٹ کے لئے بین الاقوامی ادارے کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوامیں بھی چار انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کے ماسٹر پلان کے مسودے تیار کیے جا چکے ہیں جن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے ذیلی قوانین اور ریگولیشنز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور جلد ان کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوامیں ان کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم کو اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات پر ایئر سفاری سروس کے اجراکے لئے سول ایوی ایشن کی جانب سے اپنے قواعد میں ترمیم کی جا چکی ہے اور اس کے نتیجے میں نجی شعبے کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو مختلف سیاحتی مقامات کے لئے ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ پلان کی تیاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے چاروں صوبوں میں سنٹرلائزڈ ٹورازم ویب سائٹ مکمل طور پر فعال ہے۔ گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز اور گورنر ہاؤسز کو عوام کے لئے دستیاب کرنے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔