وزیر اعظم عمران خان کی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنے کےلئے اپنا …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنے کےلئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرے۔انہوں نے یہ بات صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر سردار مسعود خان نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و بربریت، ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صدر مسعود خان نے اس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے جاری عالمی برادری کو سیاسی اور سفارتی آگاہی کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں