اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت موثر سفارت کاری کے ذریعے بین الاقوامی سطع پر کشمیر کا تنازعہ حل کرانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ . پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم …
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بین الاقوامی سطع پر تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے؛ رمیش کمار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت موثر سفارت کاری کے ذریعے بین الاقوامی سطع پر کشمیر کا تنازعہ حل کرانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ . پی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عالمی برادری پاکستان کے بیانیہ کی حمایت کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اورحکومت کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور دنیا کی رائے تبدیل ہوئی ہے جو پاکستان کے موئقف کی حمایت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کے خلاف اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جنہوں نے بھارتی بربریت کا ڈٹ کر سامنا کیا اوواپنے بنیادی حقوق سے دستبردار ہونے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمں بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ، صدر اور وزیر خارجہ بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی بدولت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی فورموں پر زیر بحث ہے ۔رمیش کمار نے کہا کہ اب کشمیری قیادت مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنے کی حکومتی کوششوں کی تعریف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کے عزم کو دبانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے جسے اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے ۔








