سرگودھا۔26مئی (اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان کی مختلف اضلاع میں اچانک آمد اور بغیر پروٹوکول اداروں کی چیکنگ سے بہتری آئیگی جس سے عوامی مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف ممتاز اختر کاہلوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیر پروٹوکول کے اچانک ہسپتال کا دورہ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں جہاں پر خلفائے راشدین بھی اچانک لوگوں کی داد رسی کیلئے جاتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے انتظامیہ بھی بے خبر تھی اصل سرپرائز وزٹ اس کو کہتے ہیں ۔