نیویارک۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںخونریزی کا خطرہ ہے اور دنیاکو اس سے بچنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط، یکطرفہ اقدامات اور وہاں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کرنے آیا ہوں،,پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔. …
وزیر اعظم عمران خان کی معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ سے گفتگو

مزید خبریں
نیویارک۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میںخونریزی کا خطرہ ہے اور دنیاکو اس سے بچنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط، یکطرفہ اقدامات اور وہاں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کرنے آیا ہوں،,پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔. بدھ کو نیو یارک میں معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ میں قیام کے دوران دنیا کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اس لئے آیا ہوں کے دنیا کو باور کراو¿ں کہ ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔افغانستان سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا اور امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔







