وزیر اعظم عمران خان کی کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کےلئے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مو¿ثر اشتراک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں عقیل …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کےلئے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مو¿ثر اشتراک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی، محسن سنگانی، احمد چنائے، دارو خان، زبیر طفیل، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، علی حبیب اور ایس ایم منیر موجود تھے۔ وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر مملکت حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ کاروباری برادری کے نمائندگان نے حکومت کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات پر تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کےلئے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مو¿ثر اشتراک کی ضرورت ہے۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے عمل میں کاروباری برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کرے گی۔

Leave a Reply