کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصلاحات کے عمل میں وقت بھی لگتا ہے اور رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں مگرہماری حکومت نے اس نظام کی دیرپا طور پر درستگی کرنی ہے، ڈیووس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ہماری افرادی قوت ہی ہمارا سرمایہ ہیں، ملائشیا …
وزیر اعظم عمران خان کی کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصلاحات کے عمل میں وقت بھی لگتا ہے اور رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں مگرہماری حکومت نے اس نظام کی دیرپا طور پر درستگی کرنی ہے، ڈیووس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ہماری افرادی قوت ہی ہمارا سرمایہ ہیں، ملائشیا کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، کاروباری طبقے سے تواتر سے ملاقاتیں کر رہا ہوں تاکہ معیشت کی ترقی کے لیے آپ سے رہنمائی حاصل کروں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں طارق معین الدین خان، سعید اللہ والیٰ، علی حبیب، خالد منصور، بشیر جان محمد، طارق رفیع، بیرام آواری، انجم نثار، آغا شہاب احمد خان،حبیب اللہ ، شیخ عمر ریحان، نسیم اختر و دیگر معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ملاقات کے دوران وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر آبی وسائل محمد فیصل واو¿ڈا، وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری طبقے سے تواتر سے ملاقاتیں کر رہا ہوں تاکہ معیشت کی ترقی کے لیے آپ سے رہنمائی حاصل کروں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں مگر یہ پچھلی حکومتوں کی بد انتظامی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں وقت بھی لگتا ہے اور رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں مگرہماری حکومت نے اس نظام کی دیرپا طور پر درستگی کرنی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈیووس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ہماری افرادی قوت ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملائشیا بھی اسی طرح کے مسائل سے دوچار رہا اور انہوں نے ترقی کی، ان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ترقی ممکن نہیں۔ انہوںنے یقین دلایا کہ حکومتی معاشی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔ وفد نے معاشی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی لانے پر وزیر اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وفد نے صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں اصلاحات اور برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے تجاویز دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ وزراء کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور میں خود اس عمل کی نگرانی کر رہا ہوں۔








