وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک میں واحد ملک ہے جو غریبوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی پالیسی لایا ہے جس سے دولت میں ریل پیل اور …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک میں واحد ملک ہے جو غریبوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی پالیسی لایا ہے جس سے دولت میں ریل پیل اور ملاز متوں کے مواقع پیدا ہو ئے ہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اکتوبر میں تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ سیمنٹ اور سٹیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ اور فروخت ہوئی جس نے معیشت میں اہم حصہ ڈالا ہے ۔