اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس لینے پر بیرون ملک شہری کو 8 سال بعد انصاف مل گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا، تحقیقات کے بعد وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا،
وزیرِ اعظم ڈیلیوری یونٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بیرون ملک شہری کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کی گئ اور ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو کو فوری عہدے سے ہٹانے کے علاوہ چیف کمشنر نےوزرات داخلہ سےسرکلرجسٹرارکومعطل کرنے کی سفارش بھی کی ہے، اسکے علاوہ انسپیکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو بھی عہدہ سے برطرف کر دیا گیا ہے، دریں اثناء متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرکے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے،
سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، وزیرِ اعظم آفس کے مطابق بیرون ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی جس پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی، چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے