وزیر اعظم سے وفاقی وزیر سید امین الحق اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے بات چیت

55

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورت حال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کاموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور مشیر وزیر اعظم احد چیمہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کاموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔