وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سابق چینی وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے،
وہ ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے مخلص دوست تھے،حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ، چینی عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے آئرن برادر چین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔








