وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کاہان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

280
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے کاہان آپریشن کے دوران فوجی کیپٹن سمیت 5جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت اور اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کاہان آپریشن کے دوران فوجی کیپٹن سمیت 5جوانوں کی شہادت کی افسوسناک خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش اور اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد ی کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گااوراس ضمن میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔