وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمعے کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،ارکان کی بڑی تعداد نے ملاقات کی

137

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعے کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،اس موقعے پر ارکان کی بڑی تعداد نے ان سے ملاقات کی۔جمعے کو قومی اسمبلی آمد پر اراکین نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ایوان میں وزیر اعظم سے اقلیتی اور خواتین ممبران نے گروپ کی شکل میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے وفاقی وزرا رانا تنویر حسین اور اویس لغاری کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے بھی ملاقات کی۔