وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں اپنا موقف واضح طور پر بیان کر دیا، وفاقی وزیر برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں اپنا موقف واضح طور پر بیان کر دیا ہے اور پانامہ لیکس میں لگائے گئے اپنے خاندان پر الزامات کی تحقیقات کےلئے اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کر دیا، ایسی صورتحال میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کا احتجاج و ہٹ دھرمی سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن کو وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے مدلل دلائل پارلیمنٹ میں دینے چاہئے تھے ۔