وزیر اعظم محمد نواز شریف ” ون بیلٹ، ون روڈ فورم میں“ میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

174
APP39-12 BEIJING: May 12 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif being warmly received upon arrival at airport. Chief Ministers of Punjab, Sindh, Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan are also seen. APP

بیجنگ ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف ” ون بیلٹ، ون روڈ” فورم میں شرکت کئے لئے جمعہ کو یہاں پہنچ گئے، انہیں اس دورے کی دعوت چینی صدر ژی جن پنگ نے دی ہے۔بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائس چیئرمین بیجنگ میونسپل چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس لی شی چیانگ اور پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی د ونگ اور اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم اور بیگم کلثوم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سٹیٹک گارڈز کے ایک دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی ۔ روائتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال ، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمٰن، امور خارجہ کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز بھی شامل ہیں۔