کراچی ۔ 12 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک گیمز کے ٹینس ایونٹ میں پاکستان نے میزبان آزر بائیجان کو ایک کے مقابلے میں دو میچ سے ہرا کر اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کو باکو سے یہاں موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پہلے میچ میں پاکستان کے محمد عابد ایک سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست کھا گئے۔ دوسرے میچ مین پاکستان نمبر …
چوتھے اسلامک گیمز کے ٹینس ایونٹ میں پاکستان نے میزبان آزر بائیجان کو ایک کے مقابلے میں دو میچ سے ہرا دیا
کراچی ۔ 12 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک گیمز کے ٹینس ایونٹ میں پاکستان نے میزبان آزر بائیجان کو ایک کے مقابلے میں دو میچ سے ہرا کر اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کو باکو سے یہاں موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پہلے میچ میں پاکستان کے محمد عابد ایک سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست کھا گئے۔ دوسرے میچ مین پاکستان نمبر ون عقیل خان نے آذر بائیجان کے نمبر ون کھلاڑی کو یک یکطرفہ مقابلے میں دو صفر سے ہرا دیا جبکہ تیسرے ڈبلز کے میچ میں پاکستان کے عقیل خان اور محمد عابد نے آذر بائیجان کی جوڑی کو دو صفر سے ہرا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ خواتین کے ٹینس مقابلوں میں ترکمانستان نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دیدی۔









