وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جعفر ایکپریس پر حملے کی مذمت

96

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بلوچستا ن کے علاقہ مچھ کے قریب جعفر ایکپریس پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر ا عظم نے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ۔ انہوںنے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔