28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد نواز شریف کی چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس...

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جیانگ جیانگو سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ کی بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کی گزشتہ تین دہائیوں میں ترقی ایک ماڈل ہے۔ انہوںنے یہ بات چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جیانگ جیانگو سے جمعہ کو وزیر اعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور صدر شی جن پنگ کے 2015ءمیں پاکستان کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سدا بہار معاون تزویراتی شراکتداری کی بلند ترین سطح پر استوار ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان "سی پیک” کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے چینی عزم کو سراہتاہے جو "ایک پٹی ایک شاہراہ”اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وہ آئندہ ماہ چین میں ” بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس” میں شرکت کے منتظر ہیں۔ انہوںنے سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر کاخیر مقدم کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کی کتاب” چین کا طرز حکمرانی” کو اردو میں شائع کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں