اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اورکھیلوں کے میدان پہلے دہشت گردی کے باعث آباد نہیں تھے اور جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اس نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس …
وزیر اعظم نواز شریف ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں‘ ریاض حسین پیر زادہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک میں کھیلوں کی ترقی چاہتے ہیں اورکھیلوں کے میدان پہلے دہشت گردی کے باعث آباد نہیں تھے اور جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اس نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے علاوہ فیڈریشن کے عہدیداروں اور شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد سکولز اور کالجز کی سطح پر زیادہ سے زیاد کروایا جائے، جس سے نئے کھلاڑی سامنے آ سکیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں








