وزیر اعظم نے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارا موقف کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارا موقف کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان انتہائی کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں۔ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کے بعد وطن واپسی پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارا موقف کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان انتہائی کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں۔ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کے بعد وطن واپسی پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اسلام فوبیا کے بارے میں بات کر کے انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے،اس دورے میں وزیر اعظم پاکستان نہ صرف کشمیر اور پاکستان بلکہ اسلام کے بھی سفیر ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پرجوش خطاب نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، ہمارے ہمسائے ملک کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ ہمارا ایمان صرف خدا کی ذات پر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم فخر سے اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہتی ہے۔