وزیر اعظم نے عوامی عطیات کیلئے ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ فنڈ کا آغاز کردیا

151

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیرا عظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام‘‘ میں توسیع کے حوالے سے عوامی عطیات کی وصولی کیلئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے فنڈ قائم کیا گیاہے ۔ رمضان سے قبل احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے اس کا اعلان کیا تھا، رمضان کے مقدس مہینے میں اس فنڈ کا قیام ایک اہم اقدام ہے جو عوام اور سول سوسائٹی کو ایک ایسی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے جہاں کوئی خالی پیٹ نہیں سوتا ۔عوام ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی کسی بھی شاخ میں احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے نام پر نقد یا کراس چیک کے ذریعے فنڈ جمع کراسکتے ہیں ۔ ملک بھر کے 15شہروں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کوآپریشن کے فیلڈ دفاتر میں بھی حصہ ڈالا جاسکتا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چندہ جمع کروانے میں عوام کی سہولت کیلئے اپنے کاءونٹرز پر پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹ سلپ دستیاب کریں ۔ بینکوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ویب ساءٹس اور اے ٹی ایم سکرینز پر نمایاں طور پر فنڈ اکاءونٹ نمبر اور آئی بی اے این ڈسپلے کریں ، تاکہ عطیہ دہندگان متبادل طریقوں سے عطیات دینے کے قابل ہوں ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی بینکوں کی ویب ساءٹ پر دی گئی اکاءونٹ کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کسی بھی کمرشل بینک کو اپنا چندہ بھیج سکتے ہیں ۔ پاکستان میں روشن ڈیجیٹل اکاءونٹس (آرڈی اے) کو برقرار رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے آرڈی اے کے توسط سے فنڈ میں حصہ ڈال سکتے ہیں ۔

ایک پریس بیان کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن میں ایک مضبوط گورننس کا نظام تشکیل دے رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ فنڈ کے استعمال اور تعیناتی سے متعلق تمام فیصلے سختی سے قواعد و ضوابط پر مبنی اور شفاف ہوں ۔عطیہ دہندہ مینجمنٹ آپریشنز میں ایمانداری اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے احساس ایک ڈونر مینجمنٹ سسٹم تشکیل دے رہا ہے ۔ یہ نظام مالی امداد دینے والو ں کو شفافیت ، فنڈ کے استعمال اور سراغ پزیری میں مدد فراہم کرے گا ۔