وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوران کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ "بہت نتیجہ خیز” گفتگو کی،ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں سے اپنی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں جوہری مسلح ممالک کو ثالثی یا مصالحت میں مدد کی پیش کش کی جنہیں مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں …

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں سے اپنی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں جوہری مسلح ممالک کو ثالثی یا مصالحت میں مدد کی پیش کش کی جنہیں مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد ٹرمپ نے بدھ کو اپنے ہوٹل میں ایک پر ہجوم نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے ان رہنمائوں سے کہا کہ ساتھیو اس مسئلہ کے حل کے لئے کام کریں۔ بس اس پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 193 رکنی اسمبلی کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ "بہت نتیجہ خیز” گفتگو کی۔ہم نے کشمیر کے بارے میں بات کی اور میں نے ان رہنمائوں کو پیش کش کی کہ پاکستان اور ہندوستان کے حوالے سے میں جو بھی مدد کرسکتا ہوں، چاہے وہ ثالثی ہو یا مصالحت کروانے کے لئے تیار ہوں ۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جو بھی کر سکتے ہیں وہ کریں گے کیونکہ ان کی ابھی بہت سخت مشکلات ہیں اور امید ہے کہ ان میں بہتر ی آئے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ان دو ملکوں کی سربراہی کرنے والے دونوں حضرات کو دیکھیں وہ دونوں میرے اچھے دوست ہیں ۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ ، فیلو اس پر کام کرتے ہیں ، بس اس پر کام کریں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیا اور متنازعہ ریاست کو لاک ڈاؤن رکھنے ، فون اور انٹرنیٹ مواصلات بند کرنے ، ہزاروں افراد ، خاص طور پر کم عمر لڑکوں ، اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ، کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو ہونے والی اپنی ملاقات میںصدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکو اٹھائیں ، لیکن بھارت نے کسی بھی طرح کی ثالثی سے انکار کردیا ہے۔

مزید خبریں