وزیر اعظم کااعلان کردہ پیکیج پر عمل ہو گا ،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

حیدر آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وعدے کے مطابق 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ،اسوقت سسٹم میں بجلی کی کمی بوجوہ ہو ئی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی ، سندھ میں ترقیاتی کام وفاقی حکومت کرارہی ہے کراچی وحیدرآباد کے درمیان موٹر وے کی …

حیدر آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وعدے کے مطابق 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ،اسوقت سسٹم میں بجلی کی کمی بوجوہ ہو ئی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی ، سندھ میں ترقیاتی کام وفاقی حکومت کرارہی ہے کراچی وحیدرآباد کے درمیان موٹر وے کی تعمیر اور حیدرآباد میں وزیر اعظم کااعلان کردہ پیکیج پر عمل ہو گا ،سندھ حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی ،سڑکیں ، صحت و تعلیم کی سہولیات نہیں دے پارہی ہے لیکن اب ہم سندھ کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے آئندہ سندھ اور کے پی کے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی ، شرجیل میمن نے اربوں کی کرپشن کی اور اب ضمانت کے لیے ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں ایان علی کو بھگانے والوں کے احتساب کا وقت آگیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر حیسکو چیف اسد اللہ خان اور پیپکو کے جنرل منیجر محمد سلیم بھی موجود تھے

Leave a Reply