وزیر اعظم کا معروف دانشور مختار مسعود کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار

163

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے معروف دانشور اور ادیب مختار مسعود کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم مختار مسعود کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسعود نمایاں نثر نویس ،سفیر اور مصنف تھے۔وزیر اعظم نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل اورعطا فرمائے۔