وزیر اعظم کراچی کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریںگے ،چا ہتے ہیں سندھ میں جو فنڈز استعمال ہوں ان میں شفافیت ہو، اپوزیشن نے ملک کو ڈبو دیا، منی لانڈرنگ روکنے کے لئے قانون بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

93
پاکستان سائنس ایکسپو سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت پیغام جائے گا، نمائش اداروں ا ور تنظیموں کو اپنی کامیابیاں پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کراچی کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریںگے ،چا ہتے ہیں سندھ میں جو فنڈز استعمال ہوں ان میں شفافیت ہو، اپوزیشن نے ملک کو ڈبو دیا، منی لانڈرنگ روکنے کے لئے قانون بنا رہے ہیں، جمہوریت کا مقصد احتساب ہوتا ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق سندھ کیلئے کام کرنے جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران کراچی پلان کے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کہتا ہے کہ سندھ میں 1800 ارب روپے لگائے مگر یہ کہیں نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ میں کام کرنے جارہا ہے، عوام کا پیسہ لگانے جارہے ہیں جس میں شفافیت ہوگی۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم صوبائی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں، 18ویں ترمیم کی وجہ سے مداخلت نہیں کرسکتے ، معاونت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے سندھ کا کیا حال کیا دیکھ لیں ، صوبہ کی حالت بگڑی ان کی جائیدادیں بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے ملک کے لئے مسائل پیدا ہوئے موجودہ حکومت منی لانڈرنگ روکنے کے لئے اقدامات کررہی ہے یہ لوگ غیر قانونی طریقہ سے پیسے بھیجتے ہیں اور منگواتے ہیں ہم سمجھتے ہیں قانون کا اطلاق سب کے لئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے این آر او مانگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال کے دوران حکومت پر مکمل لاک ڈائون کے لئے دبائو ڈالا گیا تاکہ لوگوں کے لئے مسائل پیدا ہوں اوراس طرح اپوزیشن نے اپنی سیاست چلانے کیلئے ماحول بنانے کی کوشش کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حزب اختلاف کا کام حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے مگر اس کی کوئی پالیسی ہی نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات میں کچھ کہتے ہیں اور بعد میں کچھ اور کہتے ہیں ، سندھ کے وزراء غلط گفتگو کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کو قر ضوں میں ڈبویا جو اپنی دولت بچانے کے لے این آر او چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے، وزیراعظم ان کے جواب سے مطمئین ہیں اور انہیں اپنے عہدہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔