وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شاہراہ کشمیر پر شجرکاری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شاہراہ کشمیر پر شجرکاری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تھے۔ تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد اسکاو¿ٹس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کو کلین گرین اسلام آباد پلان کے تحت …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شاہراہ کشمیر پر شجرکاری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تھے۔ تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد اسکاو¿ٹس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ کو کلین گرین اسلام آباد پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے مون سون میں 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اتوار افتتاحی تقریب کے دوران 10 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں