وزیر اعظم کی افغانستان کے صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

127
APP15-26 ASHGABAT: November 26 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif shaking hand with Afghan President Ashraf Ghani. APP

اشک آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے افغانستان میںامن و استحکام کیلئے کوششوں کی غرض سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن عمل میں سہولت کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔افغان حکومت کی قیادت میں سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل افغانستان میں دیرپا امن کیلئے بہترین آپشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے اور افغانستان میں امن و استحکا م سے متعلق کوششوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان کیساتھ دو طرفہ سیاسی رابطوں ،سیکورٹی تعاون،تجارت،راہداری اور عوام کے مابین رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔