اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پورے پاکستان کے آرمی چیف ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ قومی مفاد اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، قومی اور سیاسی ایجنڈے کو الگ رکھنا چاہیے، قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی آئینی اور قانونی …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پورے پاکستان کے آرمی چیف ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ قومی مفاد اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، قومی اور سیاسی ایجنڈے کو الگ رکھنا چاہیے، قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ، اس مسئلے پر سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فتح کا دعوی کیا حالانکہ ان کا ٹرائل ابھی چل رہا ہے، ٹرائل مکمل ہونے سے پہلے ہی میڈیا کو بے گناہی کا سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں، شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کیلئے باہر گئے تھے، وہ اپنے ان کی صحت کے بارے اپ ڈیٹ دینا کیوں بھول گئے، ہم توقع کر رہے تھے کہ وہ چند الفاظ میں نواز شریف کی صحت کے بارے آگاہ کریں گے لیکن انہوں نے پریس کانفرنس میں ان کی صحت کا ذکر تک نہیں کیا جس کے بعد نواز شریف کی صحت کے بارے ہمارے تحفظات مزید بڑھ گئے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف کی جائیدادیں ضبط ہوئیں لیکن انہوں نے ان کی وضاحت نہیں کی، شہباز شریف جوابدہ ہونے کی بجائے عمران خان سے جواب مانگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے ترانے گانے والے خود پارلیمنٹ کوکمزور کر رہے ہیں، آج اپوزیشن نے الیکشن کمیشن معاملے پر ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ موجود چیف الیکشن کمشنر کی مدت کو توسیع دی جائے جبکہ دوسری جانب رہبر کمیٹی ارکان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف کے نیب عمران گٹھ جوڑ والے بیان کی مذمت کرتی ہوں، وزیر اعظم عمران نے نیب کو طاقت ور کے چنگل سے آزاد کیا، ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بے روزگاروں کا ٹولہ ہے جسے عوام نے مسترد کیا، عمران خان صرف پی ٹی آئی کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے واحد آپشن ہیں، سابق حکمران تباہ حال معشیت چھوڑ کر گئے تھے لیکن عمران خان کی موثر اور جامع پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور پوری دنیا معاشی اشاریوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف نے اداکاری کر کے پنجاب کو تباہ کیا، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پنجاب کوٹھیک کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم انہیں وقت لگے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا جو وعدہ کیا تھا اس پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے، کسی حکمران نے جرات نہیں کی کہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائے، عمران خان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، پاکستان کا قانون لٹیروں کا پیچھا کرتا رہے گا، لوٹی دولت کی واپسی کے حوالے سے خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے آرمی چیف ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ قومی مفاد اور قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، قومی اور سیاسی ایجنڈے کو الگ رکھنا چاہیے، قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور اس مسئلے پر سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔








