وزیر اعظم کی معاون معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو

گوجرانوالہ ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے وہ وزیر اعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،کرپٹ ٹولے کا واویلا کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کا ایجنڈا جیت رہا ہے،لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے اور وہ حکومت سے ایک سال کی کارکردگی …

گوجرانوالہ ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے وہ وزیر اعظم عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،کرپٹ ٹولے کا واویلا کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کا ایجنڈا جیت رہا ہے،لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے اور وہ حکومت سے ایک سال کی کارکردگی مانگ رہے ہیں،شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کر کے حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے،شہباز شریف خاندان سمیت پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں، کرپشن کی عجب کہانیوں کے سوالات شہباز شریف کا پیچھا کرتے رہیں گے، مریم کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، ،حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 52فیصد خواتین کو با اختیار بنا ئیں گے ،بچوں سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ،کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گوجرانوالہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنہوں نے پچھلے ادوار میں اس قوم اور ملک کا پیسہ لوٹا اور خزانے کو نوچتے رہے، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا، منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بغض میں لیگی ترجمان حکومت سے ایک سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، ہمیں 1200ارب کے گردشی قرضے اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ ورثے میں ملا اور ملک کی معاشی صورتحال ابدتر تھی وہ ہمیں ورثے میں ملی تاہم موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں، ماضی میں کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں، ایک مرتبہ پھر کرپشن کی عجب کہانیوں کے سوالات شہباز شریف کا پیچھا کرتے رہیں گے، مسرور انور اور شعیب قمر سے شریف خاندان کا کیا رشتہ ہے؟۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو تین مرتبہ وزیراعظم اور تین وزیراعلیٰ رہے وہ اگر عدالتوں میں جواب نہیں دیں گے تو عام شہری کس طرح عدالتوں کا احترام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے باہر ہو تو شریف خاندان من گھڑت بیانیہ بنا کر باہر چلا جاتا ہے،شہباز شریف خاندان سمیت پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان، شہباز، شریف ببلو، کزن اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لائے تا کہ وہ عدالتوں کا سامنا کرے، قوم آپ لوگوں کو پکار رہی ہے، اگر ان کے 18سوالوں کا جواب نہیں دیتے تو قوم ان کا پیچھا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کر کے حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے، وزیراعظم عمران خان نے عہد کیا ہے کہ وہ کرپٹ لوگوں سے پیسہ واپس لائے گا، جہاں جہاں اور جیسے کرپشن کی ہے قانون ان کا پیچھا کرتا رہے گا اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس آئے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آج ایک سیاسی نابالغ نے کراچی میں بیٹھ کر بیان دیا ہے وہ جس جماعت کی نمائندگی کر رہا ہے ان کے سپریم کمانڈر کے خلاف کرپشن کیسز، انویسٹی گیشنزاور بے نامی جائیدادوں کے کیسز ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان پر انگلی اٹھا رہے ہیں،کرپٹ ٹولے کا واویلا کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کا ایجنڈا جیت رہا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اس قوم کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلکہ بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 52 فیصد خواتین کو با اختیار بنا ئیں گے، وزیراعظم کا قوم سے وعدہ ہے کہ جنہوں نے اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے وہ واپس لائیں گے، گوجرانوالہ کے اندر جس مافیا نے شہر کو یرغمال بنایا، سیاست پر ذاتی کاروبار ہوا، شہر میں ترقی کے نام پر قوم کو مقروض کیا، اس شہر میں عمران خان کے سیاسی کارکن ان سے حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ خاتون مریم نواز نے انسانی ہمدردی کی بناءپر اپنے والد کی عیادت کے لئے ضمانت پر رہائی لی تھی ، ان کا نام ای سی ایل میں ہے، مریم کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ، مریم نواز کے لندن میں صحت مند اور توانا بھائی والد کی عیادت کیلئے موجود ہیں، جہاں بھائی موجود ہوں وہاں بہن کی کیا ضرورت ہے، عدالتی فیصلہ آنے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول این ایف سی کے تحت سندھ کو ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنائیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بچوں سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ، کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں کرائم بڑا چیلنج ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس افسران کو ہدایت کی تھی کہ ریپ اور کرائم جس ضلع میں ہوں اس پر مکمل طور پر قابو پایا جائے، پنجاب کو کرائم فری بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ کرکٹ وزیراعظم عمران خان کا اہم اعزاز اور شناخت بھی ہے، دنیا بھر میں پاکستان کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی عمران خان کے سر ہے، کرکٹ اگر زوال کا شکار ہے تو ہمارا ڈھانچہ خراب ہے، اسے درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے اس کا ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور راستے میں رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک سینئر صحافی نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کے کہنے پر مصباح الحق کو دو عہدے دیے گئے ہیں، اس خبر کی مذمت کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ پر تعیناتی ہو رہی ہے جب نئی ٹیم لاتے ہیں تو انہیں ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان آباد ہو رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020ءکرکٹ کا بہترین سال ثابت ہو گا اور کرکٹ کے حوالے سے اچھی خبریاں آئیں گی اور کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہو گا۔