وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

101

اسلام آباد ۔ 09جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوم کے سامنے جرات اور اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اور اپنے خلاف مبینہ مقدمات کا سامنا کریں،اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پارلیمنٹ ہی قوم کے مسائل کے خاتمے کیلئے مناسب جگہ ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی میں حالیہ اضافہ سابق ادوارکی کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بدعنوان اور طاقتور عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے ۔معاون خصوصی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں کیونکہ یہ قومی دولت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت کی وطن واپسی سے مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوگی