اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنی ہی جماعت پر خودکش حملہ کیا ہے، ان کا میثاق معیشت کو مذاق قرار دینا اپنے چچا شہبازشریف کا مذاق اڑانا ہے، ن لیگ دو بیانیوں میں دھنس گئی ہے ، 'مریم صفدر' کو اپنے چچا سے پارٹی کی صدارت سے …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنی ہی جماعت پر خودکش حملہ کیا ہے، ان کا میثاق معیشت کو مذاق قرار دینا اپنے چچا شہبازشریف کا مذاق اڑانا ہے، ن لیگ دو بیانیوں میں دھنس گئی ہے ، ‘مریم صفدر’ کو اپنے چچا سے پارٹی کی صدارت سے استعفی بھی طلب کرلینا چاہیے، مریم نواز خود ضمانت پر ہیں، ان کے جرم ختم نہیں ہوئے، یہ نیا پاکستان ہے یہاں صرف آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی، امیر قطر کا پاکستان آنا عمران خان کی ملک دوست پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے، جو معاہدے ہونے جارہے ہیں وہ پاکستان کے لیے ایک نئی صبح کا پیغام بنیں گے، وزیراعظم عمران خان ملک کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نے امیر قطر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کے لئے آج کے دن کو پریس کانفرنس کے لئے چنا۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر پاکستان کیلئے سرمایہ کاری پیکج لےکرآرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سفارتی سطح پر یہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے پہلے جب قطر کا ذکر ہوتا تھا تو قطری خط کا ذکر بھی ساتھ ہوتا تھا، اب یہ دو ملکوں میں تعلقات مضبوط ہونے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قطر کی طرف سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے۔








