وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیہون شریف میں میڈیا سے گفتگو

حیدرآباد۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیہون پہنچ کر حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی و استحکام اورترقی کے لیے دعائیں کیں ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ،سردار حاکم خان نوحانی اور پی ٹی آئی …

حیدرآباد۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیہون پہنچ کر حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی و استحکام اورترقی کے لیے دعائیں کیں ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ،سردار حاکم خان نوحانی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی تھے مزار پر حاضری کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے کامیاب دورے میں سبز ہلالی پرچم بلند اور پاکستان کی حرمت بحال کی ہے پاکستان کا تشخص و شناخت کو اجاگر کیا ہے جس سے سبز پاکستانی پاسپورٹ کا تقدس بحال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں حزب اختلاف نے دنگل شر وع کیا ہے۔ اپوزیشن آئینی ادارے کو آئین کے مطابق نہیں بلکہ اپنے تابع کرکے چلانا چاہتی ہے ۔