اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور نواز شریف کے بارے آج کے عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرتی ہے، قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے رہی ہے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عدالت …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور نواز شریف کے بارے آج کے عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرتی ہے، قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے رہی ہے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رائے کا احترام کرتے ہوئے حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، وفاقی کابینہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد نواز شریف کو باہر بھیجنے کیلئے درمیانی راستہ نکالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور نواز شریف کے بارے آج کے فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات ہے، وہ عدالتوں کو بااختیار اور خود مختار بنانے کیلئے مسلسل جہدو جہد کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کی قانونی ٹیم اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومت کا بیانیہ بدنیتی پر مبنی نہیں تھا، حکومت نے نواز شریف کی صحت کو ترجیح دی ہے اور اس پر سیاست نہیں کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ہی نواز شریف کی صحت کی جانچ کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کو کسی کی شکست یا فتح نہیں سمجھنا چاہیے۔








