اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ورلڈ سرائیکی کانگریس کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہندی نے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر غضنفر مہندی نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرائیکی کو پاکستان کی میٹھی ثقافتی زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ سرائیکی زبان بولتے ہیں۔ ڈاکٹر مہدی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اپنی تازہ تصنیف ”سرائیکی مرثیہ“ پیش کی۔ اس موقع پر انٹر نیشنل امام حسین کونسل کی چیئرپرسن بیرسٹررباب مہدی رضوی نے بتایا کہ 21 رمضان1440ھ کے حوالے سے امام حسین کونسل حضرت علی ؑ کی 14 سوسالہ تقریبات دنیا بھر میں منائی گئی ہیں۔