اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے تمام رسمی مراحل مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب درخواست دہندگان کو قرضوں کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق نیشنل بینک ، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر سمیت تمام منظور شدہ بینکوں کو سکیم کے تحت اب …
وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام کاکامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب درخواست دہندگان کو دسمبر میں قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے تمام رسمی مراحل مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب درخواست دہندگان کو قرضوں کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق نیشنل بینک ، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر سمیت تمام منظور شدہ بینکوں کو سکیم کے تحت اب تک دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن پر کارروائی کے بڑے عمل سے گزرنے کے لیے بنکوں نے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اپنے انفراسٹرکچر کو تقویت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ با صلاحیت کاروبار کے لیے قرضوں کی فراہمی کے عمل اور فراہمی کے طریقہ کار میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ قومی معاشی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔








