اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے "نیشنل انٹرنشپ پروگرام" شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔ یہ منصوبہ …
وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام کا بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے نیشنل انٹرنشپ پروگرام کا منصوبہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے "نیشنل انٹرنشپ پروگرام” شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔ یہ منصوبہ حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کا مشترکہ اقدام ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیوں کو درست سمت گامزن کرنا ہے، اس کے تحت انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو مختلف شعبوں اور صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دیے جائیں گے۔طلبہ کا انتخاب مختلف تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا اور ان کو انٹرنشپ کے دورانیے کے دوران وظائف دیے جائیں گے۔ انڈر گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ کی مدت چھ ماہ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے لیے ایک سال ہوگی۔ اس انٹرنشپ سے انٹرنی نوجوانونکو موزوں تربیت کے ہمراہ باقاعدہ ملازمت کے حصول میںمدد ملے گی۔انٹرنشپ میں شامل آجر ادارے قومی تعمیر کے اس مقصد کے لئے تعاون کریں گے اور باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔








